پاکستان کے پہلے آئی ایم ایف بجٹ پر وزیر اعظم کا بھنگڑا ڈالنا افسوسناک ہے. خورشید شاہ کا ردعمل

0
22

پیپلز پارٹی کے مرکزی لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں‌ پیش کردہ حالیہ بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے پہلے آئی ایم ایف بجٹ پیش کرتے وزیراعظم کوبھنگڑا ڈالتے دیکھا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید نے مختصر ردعمل میں کہا کہ مجھے اس صورتحال کودیکھ کرافسوس ہوا ہے. تحریک انصاف حکومت کی جانب سے یہ پہلا بجٹ‌ پیش کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے.

مولانا فضل الرحمن اور دیگر لیڈروں نے بھی حالیہ بجٹ پر سخت تنقید کی ہے اور اسے ایک ناکام بجٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ حکومتی اراکین اسے تاریخی بجٹ قرار دے رہے ہیں.

Leave a reply