پاکستان کا افغانستان کے مسجد میں دہشتگردی کی مذمت
پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا، پاکستان کے عوام اور حکومت افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔