پاکستان کے بغیرکوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا، فواد چوہدری

0
27

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے خطاب کیا ہے، پاکستان میں فیٹیف پابندیوں میں ہمارا اپنا کردار ہے، انٹرنیشنل وارفیئر کے ذریعے پاکستان کوبدنام کیا جاتا ہے، سیاستدان ایک بیان دیتا ہے اگلے دن مکرجاتا ہے،پاکستان کو بھی وارفیئرمیں اپنی قوت بڑھانا ہوگی، پاکستان میں فلم اوردڑامہ کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزارجانیں دیں ہیں، مغرب میں کسی نے ایک کتاب بھی پاکستان کی قربانیوں پرنہیں لکھی ہے، پاکستان پرتنقیدی مواد بہت ملے گا.

اسامہ نے پاکستان سے پوچھ کرنائن الیون نہیں کیا تھا، آج امریکہ افغانستان سے حالات ٹھیک کئے بغیرجارہا ہے، پاکستان بتا رہا ہے کہ افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں دنیا آنکھیں چرا رہی ہے،پاکستان دنیا کی 5 ویں بڑی قوت ہے، پاکستان کے بغیر کوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا ہے، دوسری جنگ عظیم میں85 ملین لوگ مارے گئے تھے، دنیا کوادراک ہوا جنگوں سے معاملات حل نہیں ہوسکتے ہیں، دنیا نے ملکرلیگ آف نیشن اوریو این او بنایا ہے، لاء فیئرسیکورٹی اورلاء کے مابین ٹرم ہے، آمریت میں اداروں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جاتا تھا، نائن الیون کے بعد امریکہ نے لاء فیئر کا استعمال کیا تھا، ہمارا ملک دنیا کے مقابلے میں آگے نہیں بڑھا تھا.

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، آج بھی قابلیت کے بجائے سینیارٹی کی بنیاد پرترقی ملتی ہے، پاکستان بار کونسل سے درخواست ہے جو وکیل نوجوان قابل ہیں انہیں آگے آنے دیں، ترقی کی بنیاد قابلیت ہونی چاہیئے، 40 سال سے کم عمرافراد کو جج بننا چاہیے، ہمارے ہاں 40 سال کی عمرمیں جج بنتا ہے ابھی چیزیں سیکھ ہی رہا ہوتا ہے ریٹائرہوجاتا ہے.

Leave a reply