بھارت کو پاکستان کا سفارتی سطح پر ایک بار پھر کرارا جواب
بھارت کو پاکستان کے وزیرا عظم کے خطاب پرا اعتراض کرنے پرا پاکستان نے منہ توڑجواب دیا ہے. باغی ٹی وی رپورٹ : اقوام متحدہ میں بھارت کے جواب پر پاکستان نے ایک بار پھر کرارا جواب دیا ہے۔ پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بےنقاب کر دیا۔پاکستان کے سفیر نے کہا کہ اگر بھارت کشمیر میں بہتری اور ڈویلپمنٹ کے لیے کام کر رہا ہےتو وہاںسے کرفیو کیوں نہیںاٹھاتا.بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے .بھارتی 9 لاکھ فوج صرف کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے چاہتی ہے، وادی میں آزادی کی تحریکوں کو بھی دہشتگردی کا نام دیا جا رہا ہے، بھارت نے کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے.اس سے پہلے بھارت کی فرست سیکرٹری برائےاقوام متحدہ نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریر پر کچھ اعتراضات اٹھائےتھے.ودیشا میترا نے کہا تھا کہ عمران خان نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔اس سے اقوام متحدہ میں تقسیم کی لکیر کھینچتی ہے اور … بھارت کو پاکستان کا سفارتی سطح پر ایک بار پھر کرارا جواب پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں