پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بولے ہیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے، امریکی صدر نے خطاب میں روس چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا بھی ذکر کیا

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر پاکستان کے وزارت خارجہ کا ردعمل آیا ہے، وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا

ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے، خرم دستگیر
علاوہ ازیں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کی اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے،پاکستان ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے،

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کہتی ہیں کہ بائیڈن کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی تو غیرمتوقع نہیں، امریکہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی باقاعدگی سے کرنے کا عادی ہے،جوہری ہتھیاروں کے بیان پرامپورٹڈ سرکار کی خاموشی شرمناک ہے جوبائیڈن پاکستانی قوم سے معافی مانگیں، دنیا کیلئے اصل خطرہ پاکستان نہیں جوہری امریکہ ہے

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

Comments are closed.