پاکستان کا سستا گلابی نمک بھارت مہنگے داموں بیچ رہا ،رپورٹ

0
251

پاکستان کا سستا گلابی نمک بھارت مہنگے داموں بیچ رہا ،رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل یڈیا میں بھارت پرجو بحث گرم ہے کہ وہ پاکستان سے دو روپے کلو نمک خرید کر یورپی منڈی میں پچیس یورو کا فروخت کرتاہے ،فواد چودھری کہتے ہیں اگرچہ یہ مبالغہ اآرائی لگتی ہے تاہم تحقیقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ کیا جانے لگا کہ کھیوڑہ کی کان سے نکلنے والے نمک کی بھارت کو برا?مد بند کی جائے کیونکہ بھارت پاکستان سے یہ نمک ایک سے 2 روپے فی کلو میں خرید کر یورپی ممالک میں 20 سے 25 پاونڈ فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کھیوڑا کی اس گلابی نمک کی کانوں کا نمک دوسرے ملکوں کو اپنی مہر کے ساتھ بیچ بھی رہا ہے۔ پاکستانی نمک بھارت سے ہو کر اسرائیل جاتا ہے جہاں سے اسے پیک کرکے پوری دنیا مین بیچا جاتا ہے، اس سے بھارت اربوں روپے کما رہا ہے جبکہ پاکستان کی نمک سے آمدنی صرف چند کروڑ ہے۔ بھارت اس نمک کو ہمالیہ کا نمک کے نام سے فروخت کرتا ہے.اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.ذرائع کے مطابق ایسے باتوں میں مبالغہ آرائی ہے .بھارت کو نمک نہ تو اتنی مقدار میں بیجا جا رہا ہے اور نہ ہی اتنا سستا ہے. پاکستان کے پاس اس کے پراسیس کے لیے اتنے پلانٹ نہیں ہیں.تحقیات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے.

Leave a reply