افطاری میں مہمانوں کوہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا بھارت سے احتجاج

0
27
forigon office

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والے افطار ڈنر میں مہمانوں کو ہراساں کرنے کے مسئلہ پر پاکستان نے بھارت کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانہ میں افطارڈنر کے موقع پر مہمانوں کوہراساں کرنے کے مسئلہ پر پاکستان نےمعاملہ سفارتی سطح پراٹھالیا اوربھارت کواحتجاجی مراسلہ بھیج دیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ 28مئی کوپاکستانی ہائی کمشنر نےدہلی میں افطارڈنرکا اہتمام کیا تھا،افطار سے کچھ دیر قبل بھارتی سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی ہائی کمیشن کامحاصرہ کیا اور
آفس آنےوالوں کی سخت تلاشی لی. جس کے بعد معزز مہمانوں کی تصاویربگی اتاری گئیں اورانہیں ہراساں کیا گیا ،مراسلے میں مزید کہا گیا کہ افطارڈنرمیں شرکت پرکشمیری مسلمان مہمانوں کو گرفتارکرنے کی دھمکیاں دی گئیں ،یہی طورطریقہ 22 مارچ کوہونےوالی تقریب میں بھی اپنایاگیاتھا،مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ رمضان کے مہینہ میں بھارت کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں،ایسےاقدامات ویانا کنونشن کی سراسرخلاف ورزی ہے، بھارت یقینی بنائےکہ آیندہ کیلیے ایسے واقعات نہ ہوں.

Leave a reply