پاکستان کا مطلب کیا؟ جویریہ بتول

0
31

پاکستان کا مطلب کیا؟
جویریہ بتول

اس دھرتی کی عالم میں شان ہے جُدا…
پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…!!!

خوں کے دریا طے کر کے پائی یہ آزادی…
ہم قومِ خاص ہیں،جب دی جہاں میں منادی…
جینے،مرنے،کھانے،پینے میں ہے اک گہری تفاوت…
ایسی دو قومیں اَب رہ سکتی نہیں یکجا…
پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…

اِس دیس کا ذرہ ذرہ ہمیں جان سے پیارا ہے…
اس دیس کی صبح پر لاکھ ستاروں کو وارا ہے…
اُس خوں کی بدولت لہراتا پرچم یہ ہمارا ہے…
اِس پرچم کی اَب شان کم کیسے ہو بھلا…؟
پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…

اس وطن کا قریہ قریہ خوشبو میں بسانا ہے…
اس دیس کا ہر گوشہ اَمن سے مہکانا ہے…
عَلم اس کا ہر ایک بلندی پر لہرانا ہے…
کہ ہم خالد و جعفر کے روحانی ہیں ورثاء…
پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…!!!

اس گُلشن کے آنگن میں رہے سدا بہار…
اس گھر کے رہیں روشن سبھی لیل و نہار…
اس کنبے کا بڑھے پھر روز بروز وقار…
اس کا ہر اِک فرد ہو اپنے محاذ پر کھڑا…
پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ

اس قوم کے محافظ بیٹے ہیں ہر دَم تیار…
یہ غیور ،جری، بے باک،جو ہیں مثلِ ضرار…
اس مٹی کو خوں دے کر ملتا ہے جنہیں قرار…
ان کے سنگ مل کر اِک نعرہ لگائیں ذرا…
پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…!!!

Leave a reply