پاکستان کا مستقبل ملک کی برآمدات سے جڑا ہے، احسن اقبال

0
36

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات کی قیادت میں ترقی ، قومی ترقی اور ملکی پیداوار کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی کلید رکھتی ہے، پاکستان کا مستقبل ملک کی برآمدات سے جڑا ہوا ہے اور ہماری برآمدات میں اضافہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے “ریوائیول آف اکانومی” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اسلام آباد چیمبر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی حمایت کرے گی اور آئی سی سی آئی پر زور دیا کہ وہ رکاوٹوں اور مسائل کو اجاگر کرے تاکہ حکومت انہیں بغیر کسی تاخیر کے حل کرے۔ انہوں نے تمام چیمبر آف کامرس کو یقین دلایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ان کے مسائل 15 دنوں کے اندر حل ہوں گے جبکہ ان پر روز دیا کہ وہ مشکلات کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ پر مبنی نقطہ نظر کو اپنانے کے لئے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنائیں۔ وفاقی وزیر نے ملک میں سیاسی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جدوجہد کے بعد استحکام کا راستہ تلاش کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ چیلنجز بھی ہیں جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے اور ملک میں سیاسی استحکام کے لئے وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کا سیاسی ایجنڈا ہو سکتا ہے لیکن معاشی محاذ پر ہم سب کو متحد ہونا چاہئے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا اگر پالیسیوں میں عدم تسلسل ہو اور پاکستان نے اپنی 75 سالہ تاریخ میں بھی مثبت ترقی بھی دیکھی

Leave a reply