یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا

یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا چئیرمین کمیٹی سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا سینیٹر فدا محمد کے سوال پر سیکرٹری تجارت نے قائمہ کمیٹی تجارت کو بتایا کہ گرے لسٹ میں ہونے کے باعث پاکستان کی برآمدات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے-ایران کے ساتھ بنکنگ چینلز نہ ہونے کے باعث برآمدات میں مسائل ہیں- ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈکا معاملہ حل کر لیا گیاہے-ایران کے ساتھ اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کے حوالے سےمعائدہ ہو گیا ہے-انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ تک ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شروع ہو جائے گی- سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوُس میں ہوا-مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کمیٹی کو جی پی پلس اور یورپی یونین تجارت پر بریفنگ دی- انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا ہے-پورپ کیلئے پاکستان کی برآمداد 9 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں جو پاکستان کیلئے ایک اچھی بات ہے- مشیرتجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کی شرائط پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا … یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا پڑھنا جاری رکھیں