پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

maryamourangzeb

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، آج پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، فرح گوگی کی کرپشن کا سراغ بھی بنی گالہ سے ملتا ہے، فرح گجر کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا کہا جاتا ہے کہ فرح گجر کوئی آفس ہولڈر نہیں تھیں، بتایا جائے مریم نواز کون سی آفس ہولڈر تھیں؟ فرح گجر کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے، فرح گجر پنجاب میں ہر کام پیسوں پر کرتی تھی، بزدار صاحب نہ کانوں سے سن سکتے ہیں نہ منہ سے بول سکتے ہیں اس لیے انہیں پنجاب میں لگایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازکو والد نوازشریف کے سامنے گرفتار کیا گیا یہ انتقامی کارروائی تھی، انتقامی کارروائی وہ ہوتی ہے جس طرح رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سعد رفیق، شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی اے کے ڈی جی کو کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف کو گرفتار کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، آج پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں انہیں رانا ثنااللہ کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا، 4 سال میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا، 4 سال تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگاتے رہے، کچھ ثابت نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب ںے کہا کہ انہوں نے تمام اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا، این سی اے کو تمام ریکارڈز بھیجے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نااہل اور کرپٹ ٹولے کو پاکستان کےعوام نے پارلیمنٹ سے باہر نکالا، یہ دوسروں پرکرپشن کے الزامات لگاتے تھے لیکن کچھ ثابت نہیں کرسکے۔

فیصل آباد کے بعد تھانہ نیوائرپورٹ اٹک عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ آپ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے، وزیراعظم ہاوس سے گاڑی لے کر گئے ہیں، عمران خان3 کروڑ روپے کی گاڑی بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو اپنے ساتھ لے گئے، آ ج پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کی وجہ سے ہے، حکومت سے گئے صرف ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ یہ پاکستان کو مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی چکی میں جھونک کر چلے گئے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ مہنگائی کے اثرات عوام پر نہ پڑیں-

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرکے 4 سال عوام کو لوٹا، انہوں نے لوگوں کو غریب کردیا، مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ کردیا، نوکریاں دینے کے بجائے انہوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، گھر دینے کے بجائے لوگوں کو کرایہ دینے کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔

‏وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدرکو ارسال کردی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعوے دار اپنی ذہنیت کا گند مدینے لے گئے،انہوں نے مسجد نبوی میں خاتون کو گالیاں پڑوائیں، مسجد نبوی میں درود پاک پڑھ کر ان کیلئے ہدایت کی دعا کی، سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں، ہم نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے، مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا سارا واقعہ مسجد نبوی ﷺکے اندر پیش آیا، سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، سعودی عرب کے ساتھ پہلی بار اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل مختلف منصوبوں پر بات چیت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ، کیا اہم ہدایات دیں

Comments are closed.