ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

0
34

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور دنیا نے پاکستان کی کارکردگی کوسراہا، یف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26نکات پر عمل کیا،2018میں دیئے گئے82نکات میں سے 75نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا گیا ہے، آج ایک نیا 7نکاتی ایکشن پلان دیا گیا ہے،

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نیاایکشن پلان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق ہے، پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ موجود نہیں،پاکستان کو سب سے مشکل ایکشن پلان دیا گیا،پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا،

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ایکشن پلان پر 2سال کے بجائے ایک سال میں عملدرآمد کا ہدف ہے،گرے لسٹ کی وجہ سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگے گی.پاکستان چندماہ میں آخری ہدف بھی حاصل کرلےگا،گرے لسٹ سے نکلنے کاسفر ابھی باقی ہے،

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی حیثیت گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چار ماہ بعد پاکستان کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ فیٹف کے صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ہیں .

Leave a reply