مزید دیکھیں

مقبول

مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر...

ڈاکو راج قائم،شہری لاکھوں روپیہ و قیمتی اشیاء سے محروم

قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی...

کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں...

اہم شخصیات بارے توہین آمیز ویڈیوز بنانے پر درجنوں مقدمات

لاہور: لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق توہین آمیز...

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13...

سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم

گوادر، وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 جون 2022 کو گوادر کا دورہ کیا تھا، بلوچستان کو یکسر بھلا دیا گیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں بلوچستان کی ترقی کے لیے بہت کام ہوا،بلوچستان کو اللہ تعالٰی نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،گزشتہ دور میں تمام منصوبوں کو روک دیا گیا تھا، سیلاب آیا تو بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا،وفاق نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فی کس 25 ہزار روپے امداد دی، بی آئی ایس پی کے تحت شفاف طریقے سے پیسے دیئے گئے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، ریکوڈک کیس میں اربوں جھونک دیئے گئے لیکن عوام کو فائدہ نہیں ہوا، گوادر والوں کو صاف پانی اور علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں،گوادر پورٹ بن گیا مگر جہاز نہ ہونے کے برابر تھے،سابق دور میں سی پیک منصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا گیا،آئی ایم ایف معاہدے پر چین اور سعودی عرب نے بہت تعاون کیا،

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے برے وقت میں ساتھ دیا،بلوچستان میں دوست ممالک کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا،سرمایہ کاری کرنے والوں کے حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، اگر سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا، گزشتہ 4 سال میں ایک لاکھ ٹن سامان گوادر پورٹ پر آیا، ہمارے 15 ماہ میں 6 لاکھ ٹن سامان گوادر پورٹ پر آچکا ہے سابق حکومت کو بلوچستان کی ترقی پسند نہیں تھی،صاف پانی کے منصوبے کو نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا ،دنیا میں بندرگاہوں کی صفائی کیلئے منصوبے بنائے جاتے ہیں ، ماضی میں گوادر بندرگاہ کی صفائی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ،ہمارے دور میں 6 لاکھ ٹن کارگو گوادر بندر گاہ سے آئے ،

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan