پاکستان کی عوام سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو ریجیکٹ کر چکی ہے : شیری رحمان

0
22

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مہنگائی کے خلاف ہونے والے کراچی ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی عوام سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو ریجیکٹ کر چکی ہے۔
مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام اب سڑکوں پر نکل آئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے تین سال لوگوں نے جس مشکل اور پریشانی میں گزارے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔اب عوام تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہو کر عمران خان کی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہو چکے ہیں اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غریب لوگ وفاقی سرکار کی نااہلی مہنگائی بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والا وزیراعظم اب اپنے گھر چلا جائے کیونکہ وہ اب عوام کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ لوگ سہانے خواب دکھا کر اقتدار میں آئے ہیں ہیں انہوں نے تین سال کے عرصے میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے ہے لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں جب کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔اگر یہ ہے نیا پاکستان ان تو ہمیں ایسا پاکستان نہیں چاہیے ہمیں قائداعظم، قائدعوام اور شہید محترمہ بینظر بھٹو کا پرانا پاکستان چاہیے ہے جس میں عوام خوشحال رہے سکیں۔
اس موقع پر سینیٹر شہادت اعوان، جاویدناگوری، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی شکیل چوہدری اور ایم پی اے شازیہ کریم نے بھی خطاب کیا مظاہرے میں ڈسٹرکٹ ساو تھ کے عہدیداران کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی .

Leave a reply