پاکستان کی کامیابی، امریکا نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت سن کر آگ بگولا ہو جائے

0
32

وزریراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے دوسری جانب امریکہ نے پاکستان کے لئے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کی یقین دہانی کروا دی ہے.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی‌صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کیا تھا. امریکہ کے دورے کے بعد پاکستان کے لئے امریکہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں. امریکی وزارت خاجہ نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، امریکی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لئے 125 ملین ڈالر سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

دوسری جانب پاکستانی مقامی اخبار نے دعوی امریکا نے پاکستان کے حوالہ سے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا. دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک امریکہ ٹریڈ انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس بھی اس سال منعقد کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکہ کےد ورے پر گئے ہوئے تھے ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، آرمی چیف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے .

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

Leave a reply