بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلئے تیار

0
28

بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلئے تیار ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف سماجی ادارے ’ سماج ‘ نے پاکستان میں جرمنی کے سفارت خانے کے تعاون سے اینیمیٹڈ سیریز تیار کی ہے ’سُپر سوہنی‘ کے نام سے بنائی گئی اس اینیمیٹڈ سیریز کا مقصد بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعات کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا اور ان کی روک تھام ہے۔

10 اقساط پر مبنی ’سُپر سوہنی‘ کی پہلی قسط جمعہ31 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی پاکستان میں جرمنی کے سفارت کار برنارڈ شلاگ ہیک نے ’سُپر سوہنی‘ کا ٹیزر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔


رنارڈ شلاگ ہیک نے امید ظاہر کی ہے کہ ’سُپر سوہنی‘ کے ذریعے بچوں میں بیدار ہونے والا شعور انہیں ایسی صورت حال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

انہوں نے لکھا کہ ہمارے پارٹنرز سماج جنسی ہراسانی جیسے سنگین مسئلے پر آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو سیریز شروع کر رہے ہیں۔ یہ کافی اہم پراجیکٹ ہے جس سے مجھے امید ہے کہ بچے اپنے آپ کو اس قسم کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔ مجھے اس پراجیکٹ کا شدت سے انتظار ہے-

’سُپر سوہنی‘ بنانے والی سماجی تنظیم ’سماج‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سحر مرزا کا کہنا ہے کہ اینیمیشن بچوں کی توجہ حاصل کرنے اور سکھانے کے لیے بہترین طریقہِ اظہار ہےبچوں کے ساتھ جنسی جرائم اکثرشرم اور بے عزتی کے خوف سے درج ہی نہیں ہوتے، سُپر سوہنی دیکھنے کے بعد بچوں کو ناصرف جنسی ہراسیت کی مختلف اقسام سے آگہی ملے گی بلکہ اس کے بعد وہ اپنے والدین یا نگرانوں سے اس مسئلے پر بلا خوف بات کر سکیں گے۔

’سُپر سوہنی‘ مصنف ابدال احمد جعفری کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ یہ سیریز مستقبل میں بچوں کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہو گی۔

گوگل کا معین اختر کی سالگرہ پر خراج تحسین

Leave a reply