پاکستان کی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

0
56

پاکستان نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، میزائل حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے بھی خطرہ ہیں پاکستان سعودی عرب کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں ایک صنعتی ورکشاپ کو بھی نقصان پہنچا ہے، جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق یمن جب کہ دوسرا سعودی شہری ہے۔

دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر خاتون فوجی افسر گرفتار

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ عرب اتحاد نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے دائرہ کار میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری شروع کی ہے وہ مملکت کی سرزمین پر شہریوں اور رہائشیوں دونوں کے تحفظ کے لیے سختی سے نمٹیں گے۔

دوسری جانب عرب اتحادی افواج کے مطابق اس سے قبل نجران شہر میں بھی میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ حملوں کے بعد اتحادی افواج کی جوابی کارروائی میں بیلسٹک میزائل کے 4 ڈپو اور ڈرونز تباہ کردیے گئے۔

ایف ڈی اے نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دے دی

دوسری جانب ان راکٹوں کے ردعمل میں عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کیے تھے اور راکٹ اور میزائل چلانے کی جگہوں کو نشانہ بنایا تھا۔اس نے مزید کہا تھا کہ حوثیوں کے فوجی اہداف پرمزیدحملے کیے جائیں گے۔

عرب اتحاد نےحوثیوں کے زیرقبضہ یمنی دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں ایک فوجی گاڑی کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے تین جنگجوہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب چین کی مدد سے اپنے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے،امریکی حساس اداروں کا دعویٰ

Leave a reply