میر جاوید الرحمان کی وفات پر صدر سمیت دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا اظہارِ افسوس،خدمات پرخراج تحسین
لاہور:میر جاوید الرحمان کی وفات پر صدر سمیت دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا اظہارِ افسوس،خدمات پرخراج تحسین ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ جسے جنگ گروپ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر صدرِ مملکت عارف علوی سمیت ملک کے دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور ساتھ ہی صحافت کے میدان میں ان کی خدمات پران کو خراج پیش کیا ہے
جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید الرحمان کی وفات پر پاکستان کی سیاسی ، صحافتی ، مذہبی ، سماجی اور کاروباری شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے اظہارافسوس کیا ہے ، ان شخصیات نے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ میر جاوید الرحمن کی صحافت کے میدان میں خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے ،
جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید الرحمان کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گہرےد دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمان انتہائی نرم لہجہ اور اچھے انسان تھے، گزشتہ روز ان کی صحت کے حوالے سے ان کے اہلخانہ سے بات ہوئی۔
How sad. Mir Javed Rehman passed away. Very soft spoken and nice man. Had known him and his family all my life. Talked to family yesterday to find out about his health. May Allah give them the strength to bear this loss.
انناللہ وإنا إليه راجعون— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 31, 2020
صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم جاوید الرحمن کے لیےبخشش اوربلند درجات کے لیے دعا کی۔
پاکستان میں حزب مخالف کے سربراہ اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے میر جاوید الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرجاوید الرحمان نے میرصحافت میرخلیل الرحمان کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا ہے۔
Sad to learn about the passing away of Mir Javed-ur-Rehman. His services to country's journalism will be remembered for a long time to come. May Allah rest his soul in peace. My deepest condolences to the bereaved family!
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 31, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ میر جاوید الرحمان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا ممکن نہیں، اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ کے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کی وفات کی خبر سُن کر دُکھ ہوا ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ صحافت کے فروغ کے لیے میر جاوید رحمٰن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے میر جاوید الرحمان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. ساتھ ہی اس خیال کا اظہار کیا کہ عدالتوں کو بھی چاہئے کہ فوری طور پر میرشکیل الرحمان کو بھی فوری طور پر رہا کریں اور اس ظلم کو جاری نہ رہنے دیں.
https://twitter.com/Mushahid_Ullahh/status/1244911874027728896?s=08
کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا میرجاویدالرحمان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار
میر جاویدالرحمن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
اللہ تعالی میرجاوید الرحمن کی مغفرت اور درجات بلند کریں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی #MQMpk @geonews_urdu pic.twitter.com/23MHah2BQl
— RB Multimedia (@RB_Multimedia) March 31, 2020
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.
میر جاوید الرحمن کے انتقال پر انتہائی افسوس ہے۔ صحافت کے شعبہ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔ آمین— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) March 31, 2020
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ میر جاوید الرحمان کا اس وقت انتقال ہوا جب ان کے بھائی میر شکیل الرحمان نیب کی غیر قانونی حراست میں تھے۔
Indeed sad that Mir Javed ur Rahman expired while his brother Mir Shakeel ur Rahman was in illegal NAB custody. May Allah Bless his soul and Grant patience to the family Ameen! Unfortunately when nation is fighting Coronavirus, IK battles with opposition & media.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 31, 2020
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی میر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافت، جمہوریت، آئین وقانون اور عوام کے لیےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جنگ گروپ کے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس
پی پی پی چیئرمین نے میر شکیل رحمٰن سمیت سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا @BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) March 31, 2020
Sad over passing away of Mir Javed ur Rehman. May his soul rest in eternal peace. So sad his incarcerated brother Mir Shakil not allowed to meet him one last time. Remember every tyrant: As you sow, so shall you reap. It's a small world. Retribution comes silently, unannounced
— Farhatullah Babar (@FarhatullahB) March 31, 2020
جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید الرحمان فضائی الہی سے وفات پا گئے،وہ پھیپھڑوں کے کینسر کےمرض میں مبتلا تھے
اللہ انھیں جنت آل فردوس میں اعلی مقام دے،آمین— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) March 31, 2020
میر جاوید الرحمان کے تمام اہل خانہ سے دلی افسوس ۔ اللہ اُن کو جنت عطا کرے
— Gul Bukhari (@GulBukhari) March 31, 2020
Very sad to hear about the demise of Mir Javed Ur Rehman, publisher of @jang_akhbar. He is one of the few legends in the field of journalism. May Allah rest his soul in peace & grant him Jannah. My heartfelt condolences with Mir Shakil Ur Rehman, his family friends & colleagues.
— Syed Mustafa Kamal (@KamalPSP) March 31, 2020
آرمان۔
میر جاوید رحمن وفات پاگئے۔میر شکیل الرحمن کو دیکھنے کا آرمان دل میں لیکر چلے گئے۔ صحافت کے دنیا میں انمنٹ نقوش چھوڑے۔ خدا کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔ آمین pic.twitter.com/w02NdySVjQ— Mian Iftikhar Husain (@MianIftikharHus) March 31, 2020
میر خلیل الرحمان کے بڑےصاحبزادے اور چئیرمین و پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمان کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، صحافت میں ان کی بے پایاں خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا،وہ حق و سچ کی فتح کے لیے ہمیشہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے@geonews_urdu @jang_akhbar pic.twitter.com/75RrTXG2oJ
— Aftab Khan Sherpao (@AftabSherpao) March 31, 2020
Grieved & saddened at the sad demise of Mir Javed Ur Rehman. My condolences to the bereaved https://t.co/MCMUgAmD2b was cruel & sadistic of NAB/PTI govt not to allow his brother #MirShakilUrRehman to see him at death bed.May the dear departed soul rest in eternal peace.Ameen.
— Senator T Mashhadi (@SenatorMashhadi) March 31, 2020
میر جاوید رحمن نے ہمیشہ اپنی رائے اور فکر کو مقدم رکھا، جہاں اختلاف کیا وہاں اختلاف کیا، میر شکیل نے ہمیشہ اپنے بڑے بھائی کا احترام کیا، کاش محترمہ شیریں مزاری @ShireenMazari1 کے خط کے بعد میر شکیل کو ایک دن کے لیے رہا کردیا جاتا تو وہ اپنے بھائی سے وقت رخصت مل لیتے@jang_akhbar
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 31, 2020
RIP Mir Javed Rehman
Lifelong editor, media-ownerBearer of the late, great Mir Khalil-ur-Rehman's journalistic legacy
— Engr. Khurram Dastgir-Khan (@kdastgirkhan) March 31, 2020
میر جاوید الرحمان کی وفات پر میر شکیل الرحمان اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاگو ہوں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےآمین
— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) March 31, 2020
مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جنگ اخبار کا صحافت میں اہم کردار رہا ہے، میر صحافت میرخلیل الرحمن نے اپنے پورے خاندان کو صحافت کے لیے وقف کیا۔
Saddened to hear about demise of veteran journalist Mir Javed Rehman at Karachi. May Allah SWT place in Jannah and give strength to family members to bear this loss.
— Allama Raja Nasir (@AllamaRajaNasir) March 31, 2020
میر جاوید الرحمن انتقال کر گئے اللہ رب العزت مغرت فرمائے۔
یہ کیسا حکمران طبقہ ہم پر مسلط ہے جس کے انتقام کا جہنم ٹھنڈا ہونے میں نہیں آ رہا۔ کیسا دشمنی کا دوزخ ہے کہ آخری ملاقات کے لیئے تڑپتے بلکتے رشتوں کو دیکھ کر جس کی تسکین ہوتی ہے۔ میرشکیل الرحمن کے ساتھ بدترین ظلم ہوا ہے۔— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) March 31, 2020
جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید رحمان انتقال کر گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ زندگی کے آخری لمحات میں ظالم حکومت کا میر شکیل کو اپنے بھائی سے نہ ملنے دینا ظاہر کرتا ہے کہ یہ حکومت کتنی کم ظرف ہے۔ یاد رکھیں ایک دن ہر ایک نےاس دنیا سے جانا ہے، انسان کو اتنا سنگدل نہیں ہونا چاہیے pic.twitter.com/sZNrz3lKJI
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 31, 2020
اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیخ رشید، وقار مہدی، راشد ربانی، فیصل جاوید، منظور وسان، میاں جاوید لطیف، سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ، آفتاب شیر پاؤ اور صوبائی وزرا اسماعیل راہو اویس شاہ ودیگر نے بھی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔