پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کیا، حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں، عمران خان اسلام آباد آنے پر بضد ہیں، شیخ رشید لانگ مارچ کو خونی مارچ کہہ چکے ہیں، لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران ایک پولیس اہلکار کی شہادت ہو چکی ہے، تحریک انصاف سڑکوں پر نکلنا چاہتی ہے حکومت روکنا چاہتی ہے، ایسے میں پاکستان کے دشمن عناصر کے بھی ایک بار پھر متحرک ہونے کا خدشہ ہے، اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کی سربراہی خفیہ ایجنسی راکے سربراہ سمنت کمار گوئل کر رہے ہیں جبکہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ان سازشوں کی سٹریٹجک رہنمائی کر رہے ہیں پاکستان کے خلاف سازشیں نظریاتی طور پر جرمن نازی سوچ کے زیراثر ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ذریعے جاری ہیں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات سے متاثر بھارتیہ جنتا پارٹی 2014سے بھارت … پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم پڑھنا جاری رکھیں