fbpx

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا دعویٰ

پاکستان کی تاریخ میں کبھی31ارب ڈالرکی ایکسپورٹ نہیں ہوئی، فرخ حبیب

باغی ٹی وی :معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کوروناسے پوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی،اپوزیشن ہم پربھی مکمل لاک ڈاوَن کیلئےدباوَڈالتی رہی، وزیراعظم نےتمام ترتنقیدکےباوجودمکمل لاک ڈاوَن نہیں لگایا.وزیراعظم نےغریبوں کاخیال رکھتےہوئےاسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اپنائی.

فرخ حبیب کا کہنا تھا یہ بات خوش آئند ہےکہ ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا،جوخودکوبہت اہل سمجھتےتھےوہ آج لندن بھاگےہوئے ہیں.وزیراعظم عمران خان کےاقدامات کےباعث ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا،

ان کا کہنا تھا کوروناکےدوران مکمل لاک ڈاوَن نہ لگانےسےمعیشت میں بہتری آئی.پاکستان کی تاریخ میں کبھی31ارب ڈالرکی ایکسپورٹ نہیں ہوئی،گڈز ایکسپورٹس 25اعشاریہ3بلین ڈالر پر ہیں .سمندرپارپاکستانیوں نےوزیراعظم پراعتمادکااظہارکیااورریکارڈترسیلات زرملک میں آئیں.

فرخ حبیب کا کہنا تھا اوورسیزپاکستانیوں کوپتہ ہےکہ موجودہ وزیراعظم منی لانڈرنگ نہیں کرتے.مسلم لیگ ن 2018 میں گڈز ایکسپورٹس 24 ارب ڈالرپرچھوڑ گئی تھی.ن لیگ کےآخری 3سال میں ترسیلات زرمیں اضافہ نہیں ہوا،60ارب ڈالربرآمدات اورترسیلات زرکی مدمیں آئے،ہم کارکردگی کی بنیادپرعوام کےپاس جاناچاہتےہیں،

4732ارب روپےکی ریکارڈٹیکس کلیکشن ہوئی.پہلی بارایساہورہاہےکہ ڈالرملک سےجانےکی بجائےملک میں آرہےہیں.