پاکستان کس ملک کے ساتھ ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اس حوالہ سے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان سے کرغزستان کے سفیر اریک بیشمھیو کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔

کرغزستان کے سفیر اریک بیشمھیو نے یہ واضح کیا کہ کرغزستان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔ سفیر نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کو ہفتہ وار ایک فلائٹ شروع کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورنے بھی موقف دیا کہ ففتھ رائٹ آف فریڈم کے تحت ایوی ایشن ڈویژن دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین ائیر سروس معاہدہ 14 اکتوبر 1993 کو طے ہوا تھا ، اب ہفتے میں ایک فلائٹ چلانے کے حوالہ سے کام شروع کر دیا گیا ہے جلد اس کا آغاز کر دیا جائے گا

Leave a reply