پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا،اعلان ہو گیا

0
25

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں قئمقام سیکرٹری خارجہ نے پانچ ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی، کشمیر کے حوالہ سے سفیروں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان تصادم نہیں چاہتا، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کامناسب جواب دے گا،

روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

سفیروں کو پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈہ سےمتعلق بریفنگ دی گئی، دفتر خارجہ کے مطابق سفیروں کو بتایا گیا کہ بھارت مانسہرہ ،راولاکوٹ اورمظفرآباد میں دہشتگرد کیمپوں سے متعلق الزامات لگارہاہے ، بھارت بےبنیاد الزامات عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے لگارہا ہے،

مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیروں کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت سرکار کی جانب سے الزامات مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرپردہ ڈالنے کے لیے لگائے جارہےہیں، پاکستان بھارت کےبےبنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،

پاکستان نے سفراء کو علاقوں کادورہ کرانےکی بھی پیشکش کی.

Leave a reply