پاکستان کےخلاف بیان دینے والے پیپلزپارٹی کو کیسے لیکچر دے سکتے ہیں،بلاول

0
37

پاکستان کےخلاف بیان دینے والے پیپلزپارٹی کو کیسے لیکچر دے سکتے ہیں،بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے،

بلاول زرداری نے کہا ہے کہ یہ لوگ غریب سے چھت چھین رہے ہیں،ملک کے غریب عوام کے مسائل پیپلزپارٹی ہی حل کر سکتی ہے،عوام جانتے ہیں کہ مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے 5 مرلہ اسکیم کی منظوری دی،شہید بے نظیر بھٹو نے 7مرلہ اسکیم دی،پاکستان کے خلاف بیان دینے والے پیپلزپارٹی کو کیسے لیکچر دے سکتے ہیں،آج پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سچ بولتی ہے،ہم پر تنقید کرے لیکن عوام کے سامنے سچ لایا جائے،اپوزیشن خوفزدہ ہے ،انہیں پتہ ہے نہ بلا چلے گا نہ پتنگ ،چلے گا صرف تیر ،سندھ حکومت نے سب سے زیادہ اختیارلوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دیاہم عوام کے 100فیصد مفت علاج پر یقین رکھتے ہیں،ہیلتھ کارڈ ان چیزوں کو کور ہی نہیں کرتا،جب سے پیدا ہوا ہوں کراچی پر دہشت گرد مسلط رہے ،سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا،الطاف حسین کی سیاست پر عوام نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس شہر کی ترقی کے لیے کام کریں،کراچی میں پیدا ہوا ہوں پیدائش سے کراچی پر دہشتگردوں کی جماعت کا قبضہ دیکھا، یہ پاکستان مردہ باد اور ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے ہیں، سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والے کا منہ کالا ہوجائے گا،پنجاب،پختونخوا، اسلام آباد کے قوانین ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔دس لاکھ کا ہیلتھ کارڈ ایک دن کی اوپن ہارٹ سرجری کا خرچ پورا نہیں کرسکتا، عمران سرکاری ہسپتالوں کاپیسہ اُٹھا کےاپنے پرائیوٹ سیکٹر کے لوگوں کو دے رہا ہے۔سندھ میں علاج مُفت ہے پنجاب کا ایک اسپتال سندھ کے اسپتالوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا مراد علی شاہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے جائز تنقید برادشت کرسکتے ہیں،عمران خان نے کراچی میں نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا،سندھ میں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ ہورہا ہے،کے سی آر کا سرکلرریلوے کراچی کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا،کراچی میں جنوری میں نئی انٹرا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلے گی ہم عوام کے100فیصد مفت علاج پر یقین رکھتے ہیں ہم عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے کراچی سرکلر ریلوے پرپورے ملک کو کام کرنا چاہیے،پیپلزپارٹی وہاں بھی مضبوط ہوگی جہاں کبھی مضبوط نہیں تھی،لسانیت کی بنیاد پرسیاست کو عوام نے مستردکردیا،عمران سرکاری اسپتالوں سے پیسہ لےکرپرائیوٹ اسپتالوں کو دے رہے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کریگی،

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ موجود تھے ، اجلاس میں شیری رحمان، رضا ربانی، شازیہ مری، سعید غنی، وقار مہدی، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، قادر پٹیل اور شاہدہ رحمانی شریک تھے ، مرتضی وہاب، شہلا رضا، عاجز دھامراہ، مسرور احسن، نجمی عالم، اقبال ساندھ، ساجد جوکھیو، لیاقت آسکانی اور علی احمد جان بھی اجلاس میں موجود تھے .اجلاس میں سلمان عبداللہ مراد، آصف خان، سمیتا افضل، تحسین عابدی، ایس ایم نقی اور مولانا تنویر الحق تھانوی شریک تھے طاہر مشہدی، سلیم بندھانی، مرزا خلیل، وقار شاہ اور سردار عزیز بھی اجلاس میں موجود تھے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں بلدیاتی نظام کے قانون کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندوں کو مالیاتی اختیارات دئیے گئے ہیں، سندھ کے بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندوں کے انتظامی اختیارات میں بھی مزید توسیع دی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت مختلف اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے، شعبہ صحت، شعبہ تعلیم، امن و عامہ کے شعبے کو بھی بلدیاتی نمائندوں کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے، کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے شرکاء نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو سراہا،اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے ساتھ عوامی نمائندوں کو مزید اختیارات دینا خوش آئند ہے، ا سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد براہ راست عوامی مسائل کے حل کی رفتار میں اضافہ ہوگا،

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مشن ان ہاؤس تبدیلی یا کچھ اور،بلاول متحرک

Leave a reply