وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان کو 7.4 بلین ڈالر کی مالی مدد ملنے کا امکان

0
55

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے نقد ادائیگی اور موخر ادائیگیوں پر تیل سمیت 7.4 بلین ڈالر کی مالی مدد ملنے کا امکان ہے-

باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے 3روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران اس امداد کی درخواست کریں گے جو آج سے شروع ہو گا وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی سرکاری وفد کا حصہ ہوں گے۔

سیکریٹری کو آرڈینیشن پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کا خدشہ

حکومت گزشہ سال ہونے والے معاہدے کی شرائط پر بھی دوبارہ بات چیت کرنا چاہتی ہے، جس کی شرائط کا جھکاؤ سعودی عرب کی طرف زیادہ ہے، پی ٹی آئی حکومت کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے میں ناکامی کی وجہ سے قرض کی سخت شرائط کو قبول کرنا پڑا،کیوںکہ زرمبادلہ درآمدات کے لیے نا کافی تھا۔

وزارت خزانہ کے سینئر عہدیداروں کے مطابق حکومت 3 بلین ڈالر قرض ادائیگی جو اس سال کے آخر تک واجب الادا ہے،کی تجدید کے علاوہ 2 بلین ڈالر اضافی طلب کرے گی اس بار سعودی عرب سے سابقہ معاہدے کی شرائط میں نرمی کے علاوہ ایک سال سے زائد عرصے کے لیے قرض طلب کیا جائے گا-

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ،اسپیکر نے آج کا اجلاس ملتوی کردیا

حکام کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب نے ایک سال کے لیے 3 بلین ڈالر نقد ادائیگی کی تھی اور 1.2 بلین ڈالر کا موخر ادائیگی پر تیل دینے کا اعلان کیا تھا تاہم تیل کی فراہمی اس سال مارچ میں شروع ہوئی اور پاکستان نے 10 کروڑ ڈالر کے مساوی تیل حاصل کیا سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی مقدار کو دگنا کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی،جس کی مالیت 2.4 بلین ڈالر بنتی ہے، اضافی مالی امداد 3.2 بلین ڈالر نقد ادائیگی اور موخر ادائیگیوں پر تیل کے حصول پر مشتمل ہے۔

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

Leave a reply