پاکستان کو بچانے کے لیے ہم کو آنا پڑا ،مولانا فضل الرحمان

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا 2018میں دھاندلی کے ذریعے حکومت قائم کی گئی

مانسہرہ میں عظمت اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری پیدا کی گئی ،ہم بڑے بحران سے نکلے ہیں،دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا،پاکستان کو بچانے کے لیے ہم کو آنا پڑا ،سرمایہ کاری کا راستہ بند کر دیا گیا تھا، ہم ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں،ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے،ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ،ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو نہیں ملکی مفاد کو دیکھا، آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھرنا دیا تھا،عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے،امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان مانسہرہ کانفرنس میں پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا، جے یو آئی کے دیگر رہنما، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر طلحہ محمود و دیگر بھی کانفرنس میں موجود تھے

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

Leave a reply