پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

0
34
پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں سیلاب سے تباہ کاریو ں ،متاثرین کی بحالی اور امداد ی سرگرمیوں پر گفتگو کی گئی ، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل کا دورہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے،مشکل وقت میں یو این سیکریٹری جنرل کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں،پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانےپر تباہی کا سامنا ہے، سیلاب کے باعث 3 کروڑ30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں،سیلاب نے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث 1300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ہم 3 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو شیلٹر فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مدد درکار ہے،

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے،دورہ پاکستا ن کا مقصد سیلاب متاثرین اورپاکستان کے عوام سے اظہار یکجہتی ہے،پاکستان میں سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑی تباہی پر افسوس ہے،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان اور افغانستان نے ہمیشہ دوسری کمیونٹی کو سپورٹ کیا، پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے میزبانی لائق تحسین ہے،پاکستان کے متعدد علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا مسئلہ ہے،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے،

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے بحالی و امداد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امدادی سرگرمیوں کے لئے 30 ملین ڈالر کی امداد پر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے پاکستان کے لئے عالمی برادری کے وسائل کو متحرک کرنے کے حوالے سے تعاون کی خواہش کا اظہارکیا

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی

Leave a reply