پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

0
71

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، کیپٹن سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز بارش اور بادل پھٹنے کی وجہ سے ہیلی تباہ ہوا ہے

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترا کھنڈ کے علاقے اترکاشی میں ہیلی کاپٹر امدادی سامان لے کر جا رہا تھا، تیز بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پر کیپٹن کا کنٹرول نہ رہا اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر اتر کاشی ضلع میں موری سے مولدی جا رہا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو گئے، اطلاع ملنے پر بھارتی سیکورٹی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے واقعہ کی تحقیقات بھی کی جائیں گی کہ ایسا کیوں ہوا؟

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر کیپٹن لال، کو پائلٹ شیلیش اور مقامی باشندہ راج پال سوار تھے،تینوں اس واقعہ میں ہلاک ہو گئے ہیں.

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست اترا کھنڈ میں سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے، 17 افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے،

Leave a reply