پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر معاشی طور پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں جن میں ناکام اور نامراد ہی رہیں گے.

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے. اس سلسلے میں متعلقہ سیکورٹی اہلکاروں کی یہ جرات مندانہ کاروائی خراج تحسین کی مستحق ہے جسکی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو مزید نقصانات سے بچا لیا گیا.

گورنر یاسین زئی نے دہشتگردی کے حملے میں شہید ہونے والے کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے.

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

Comments are closed.