پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں،سلمان رفیق

0
34

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامزسیدہ رملہ و دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونااور پولیوکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈاکٹرمختاراعوان اور سیدہ رملہ نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونااور پولیوسے متعلق اقدامات بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کورونااور پولیوکی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔ صوبہ بھرمیں اب تک 86فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ پنجاب کی94فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی کم ازکم ایک ڈوزلگائی جاچکی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ پنجاب کے 6اضلاع میں 27جون تا3جولائی تک معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ 27جون سے لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،لیہ،ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے اضلاع میں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کے دوران پنجاب کے 6اضلاع میں 45لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادپولیوکی آئندہ مہم کے دوران بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف سوفیصد حاصل کیاجائے گا۔ کورونااورپولیوکے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکومحنت کرناہوگی۔پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں۔انسدادپولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں کو مکمل تحفظ دیاجائے گا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامزسیدہ رملہ اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام محکمہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیاجارہاہے۔ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں سے متعلق بوگس رپورٹنگ پرسخت ایکشن لیاجائے گا۔ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔ڈینگی پرقابوپانا محکمہ صحت نہیں بلکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Leave a reply