پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کئے جانے کے خلاف پی ڈی پی کے چیئرمین کا شدید رد عمل

0
36

کراچی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ برطانوی پابندیاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہیں۔ برطانیہ اب بھی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکمرانوں کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ پاکستان اب انگریزوں کی کالونی نہیں ہے۔ پاکستانی حکمرانوں میں اگر غیرت ہے تو برطانیہ پر بھی جوابی سفری پابندی لگائیں۔ برطانیہ غیر محتاط طرز عمل پر پاکستان میں کورونا نقصانات کا ازالہ کرے۔ برطانیہ کی بے احتیاطی اور حکومت پاکستان کی غفلت کی وجہ سے ملک میں شرح اموات بڑھ گئیں۔ ہمارے حکمران جس ملک کی چاکری کرتے آ رہے ہیں اس کے خلاف اقدامات کیسے اٹھائیں گے؟

جس ملک کے حکمرانوں کے بچے برطانیہ کے شہری ہوں ان کی وفاداریاں کس کے ساتھ ہوں گی۔ اگر وزیر اعظم میں ہمت ہے تو برطانیہ کے تعلیمی نظام کو ملک سے باہر نکال پھینکیں اور اپنا ایک تعلیمی نظام نافذ کریں؟ دوہری شہریت کے حامل افراد کے متعلق پاکستان واضح پالیسی اختیار کرے۔ جب تک آستینوں میں سانپوں کو دودھ پلایا جائے گا تب تک غریب عوام کے منہ میں چین کا نوالہ نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر رد عمل کے طور پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی کورونا وائرس کی لہر نے پاکستانی عوام کو خطرات سے دوچار کردیا، بھالی میں تعاون کے بجائے پابندیاں عائد کرنا شرمناک رویہ ہے۔

پاکستانی حکومت کو اسد عمر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے برطانیہ سے جواب طلب کرنا چاہئیے۔ کب تک دوسروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلیاں بن کر اپنے مفادات کا سودا کرتے رہیں گے؟ سفری پابندیوں پر پاکستان کو پہل کرنا چاہئیے تھی۔ حکومت، برطانیہ کو سخت جواب دے، پاکستان اس کی کالونی نہیں ہے۔ وزیر اعظم اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے حکومت برطانیہ سے ریڈ لست میں شامل کئے جانے کی وضاحت مانگیں۔ بیرون ممالک سے بھرتی کئے گئے وزراء، مشیران اور ترجمان برآمد کرنا بند کئے جائیں۔ملک کو اس وقت محب وطن اور اہل دیانت کی شدید ضرورت ہے جو نہ صرف ملک و قوم کے حق میں اندرونی بلکہ بیرونی دشمنوں سے بھی نمٹ سکے

Leave a reply