پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد 2018 سے 2020 تک دی،امریکی قونصل جنرل

0
26

لاہورمیں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے نے کہا ہے کہ 2018 سے 2020 تک پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد دی-

باغی ٹی وی :نجی خبر رساں ادارے "دی نیوز” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6 جامعات کے ساتھ شراکت داری کی ہے، طلبہ کو انگریزی سکھائی جا رہی ہے، جنوبی پنجاب میں 10 ہزار نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقع پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو کورونا کی تقریباً 4 کروڑ بیس لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں زراعت، لائیواسٹاک، کاروبار، صحت، گورننس ، توانائی، پنجاب میں پولیس، عدالتی اور جیل کے شعبوں کی مضبوطی کیلئے بھی تعاون کیا۔

فصلی بٹیرے اڑنے لگے ،وزارت سے استعفیٰ، پارٹی بھی چھوڑ رہا ہوں. 2022 کا پہلا استعفیٰ آ گیا

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، پنجاب اگر کاروبار کے سازگار مواقع کو اجاگر کرے تو یہ امریکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے اور بھی پرکشش مقام بن سکتا ہے۔

جنرل ولیم کے مکانیولے نے کہا کہ انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کے موثر نفاذ کی ضرورت ہے، جس سے جدت آئیگی اور کاروبار ی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ولیم کےمکانیولے نے کہا کہ معاہدوں کے تقدس کا حقیقی احترام ہونا چاہیے۔ غیر ملکی اور ملکی دونوں کمپنیوں کے ساتھ ٹیکس کا منصفانہ اور مساوی سلوک ہونا چاہیے۔

عدالت نے معزول صدر کو ایک اور کیس میں سنائی سزا

انہوں نے کہا کہ ا مریکہ سمیت تمام بین الاقوامی کاروبار ایسی معیشتوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جو سرمایہ کاری، تعاون اور شراکت داری کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔کمپنیوں کو قابل قیاس اور شفاف قواعد و ضوابط کی ضرورت ہوتی ہے جن پر وہ عمل کر سکیں۔

ایک سوال کہ کیا پاکستان اور چین کے مابین سی پیک اور معاشی تعاون بڑھنے سے پاک امریکہ معاشی تعاون میں کمی واقع ہوئی ہے کے جواب میں امریکی قونصل جنرل مکانیولے نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اچھی حکمرانی، طویل مدتی صلاحیت کی تعمیر، اور مارکیٹ پر مبنی نقطہ نظر جو نجی شعبے کو پھلنے پھولنے دیتے ہیں، نہ صرف پائیدار ترقی بلکہ ترقی کا بہترین راستہ ہیں۔

روس کا امریکہ کو منہ توڑ جواب:امریکی دیکھتے ہی رہ گئے

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسی کسی بھی سرمایہ کاری اور تجارت کا خیرمقدم کرتا ہے جو پائیدار، ذمہ دارانہ ترقی اور نمو کو فروغ دیتی ہو پاکستان کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعاون اس خطے کے لیے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو کہ آزاد، مضبوط اور خوشحال قوموں پر مشتمل ہے۔ ہمارے تعلقات احترام اور شراکت داری کے جذبے سے چلتے ہیں ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان کے لیے تمام غیر ملکی امداد اور سرمایہ کاری کھلے پن، شمولیت، شفافیت اور حکمرانی کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار پر مبنی ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کا کتنا حصہ امداد اور کتنا قرض پر مشتمل ہے کے جواب میں امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو کبھی قرض نہیں دیا بلکہ صرف امداد دی ہے۔

ایران کی جوابی کارروائی:امریکی فوج کے اعلیٰ افسران پرپابندی لگا دی

Leave a reply