پاکستان کو امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،ابوالخیر زبیر

0
22

پاکستان کو امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،ابوالخیر زبیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملہ میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر کیا جانے والا یہ حملہ امریکہ کی کھلی بدمعاشی اور دہشت گردی ہے، جس کی پورے عالم اسلام کو ملکر مذمت کرنی چاہیئے، اگر پورے عالم اسلام نے مل کر امریکہ کی اس دہشت گردی کی مذمت نہیں کی اور اس کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ طے نہیں کیا تو کسی بھی دوسرے اسلامی ملک کے ساتھ بھی اس قسم کی دہشت گردی ہوسکتی ہے،

ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے امریکہ عراق میں اور اس کے بعد ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف اسی قسم کے دہشت گردانہ کاروائی کرکے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرچکا ہے، اگر اُس وقت عالم اسلام اس اقدام کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کرلیتا تو آج امریکہ کو اس قسم کے اقدام کی جرأت نہیں ہوتی.

ابوالخیر محمد زبیر نے مزید کہا کہ ایران نے جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے، اس صورتحال میں اگر کشیدگی بڑھتی ہے تو پاکستان پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے، ہمارے حکمرانوں کو پومپیو کے ٹیلیفون سے متاثر ہوکر امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیئے، ورنہ ہمارا ملک اس کے سنگین نتائج کا متحمل نہیں ہو سکے گا، جیسا کہ ہمارے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے امریکہ کے ایک ٹیلیفون پر اس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے تھے جس کی سزا آج تک ہم بھگت رہے ہیں، اربوں ڈالر اور ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

Leave a reply