پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا نکال سکتے ہیں،عمران خان

0
25
imran

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا بحران کبھی نہیں آیا جو آج ہے،ملک اس وقت بحران کاشکار ہے،ہمیں کوئی پیسے دینے کیلئے تیار نہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 30سال سے اقتدار میں ہیں، ان دوخاندانوں کی دولت میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا، یہ جو اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں سب فیل ہوگئے ہیں،بنگلہ دیشن بھی پاکستان سے آگے نکل گیا ہے،90 کی دہائی میں پاکستان کے تمام اعشاریے مثبت تھے،پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال ہے پاکستان کے زرمبادلہ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،کوئی بھی ملک اور ادارہ پاکستان کو ادھار دینے کیلئے تیار نہیں،آئی ایم ایف کی شرائط مانیں گے تو مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف کی شرائط ماننےسے روپے کی قدر میں مذید کمی آئے گی،آج ہمارے پاس ایل سیز کھولنے کے پیسے نہیں ہیں ،ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے،قانون پر پر عمل درآمد ہوگا تو ملک موجود حالات سے نکلے گا، پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ رول آف لا ہے ملک میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا نکال سکتے ہیں،پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر این آر او لیا کوئی بھی ترقی یافتہ ملک میں یہ نہیں ہوتا کوئی چوری کرے اور اسے معافی مل جائے،اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی مدد کی،ہماری حکومت میں 17سال بعد ملک ترقی کررہا تھا،ملک میں انڈسٹریز چل رہی تھی،ٹیکس کولیکشن ریکارڈ جمع ہوئی،رول آف لا ہے کہ کسی کو این آر او نہ دینا،جب تک برآمدات نہیں بڑھیں گی ملک ایسے ہی بحران کاشکار ہوگا،

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں سرمایہ کاری اور ریمیٹینس کو بڑھانا ہے،جتنے بھی ان کے پرانے کیسز تھے سب ختم کروادیئے،سابق وزیراعظم اپنے اوپر ہوئے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرواسکا ،ترقی یافتہ ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے،ترقی یافتہ ممالک اپنے کمزور شہری کو قانون کےذریعے تحفظ فراہم کرتے ہیں،شہبازشریف نے بھارت کی تعریف کی جو وہ باربار ٹی وی پر دکھا رہے ہیں،شہبازشریف کہتا ہے کہ ہمیں بھارت سے دوستی کرنی چاہیے،26سال سے رول آف لا کیلئے جدوجہد کررہا ہوں،ڈیڑھ مہینے پہلے پتہ تھا کہ یہ میرے اوپر حملہ کریں گے،پنجاب میں ہماری حکومت ہونے کے باوجود پولیس بات نہیں مان رہی تھی،

Leave a reply