پاکستان نے دنیا میں فروغ امن کیلئےبڑی قربانیاں دیں :دنیا کوششوں کوتسلیم کرے:جنرل ندیم رضا

0
19

راولپنڈی: پاکستان نے دنیا میں فروغ امن کیلئےبڑی قربانیاں دیں :دنیا کوششوں کوتسلیم کرے،اطلاعات کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے۔ دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئےکوششوں کوتسلیم کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈ می میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضامہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اےکاکول پہنچنے پرکمانڈنٹ میجرجنرل عمربخاری نے جنرل ندیم رضا کاا ستقبال کیا۔

پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں، دونوں سری لنکن کیڈٹس پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونیوالی پہلی کیڈٹس ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بلوچستان کے 60 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں اعزازات، ایوارڈزتقسیم کئے۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں سری لنکا، عراق، مالدیپ، نیپال کے کیڈٹس شامل تھے۔

تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، پوری قوم کو مسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے۔ پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئےکوششوں کوتسلیم کرے۔ دنیامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔

Leave a reply