پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اسد عمر

asad umar

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسینیشن 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے-

باغی ٹی وی : اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزز لگ چکی ہیں پہلی ایک کروڑ ویکسین 113 دن اور دوسری ایک کروڑ خوراکیں 28 دن میں لگیں۔


اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیسری ایک کروڑ خوراکیں 16 دن میں لگیں جبکہ اس ہفتے کے 6 دن کورونا ویکسین کی 9 لاکھ 34 ہزار خوراکیں دی گئیں جبکہ گزشتہ 6 دنوں میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں دی گئیں ہیں-

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں ایک دن میں ویکسینیشن کا سب سے بڑا ریکارڈ بن گیا ہے سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں 5 لاکھ 49 ہزار 675 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور پنجاب میں مسلسل 6 دن سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ ایک ہزار 984 شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 877 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی۔ کورونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔

ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 ہو گئی ہے۔

کرونا ڈیلٹا تیزی سے جڑیں پھیلانے لگا ، 62 اموات

Comments are closed.