پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے،ڈونلڈ بلوم

0
28

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، باہمی تجارت تقریبا 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے-

باغی ٹی وی: لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور اس کے تدارک کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، ہم خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر کاشف انور نے امریکی ویزہ پالیسی اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

بعد ازاں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے آفس کا بھی دورہ کیا کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان جلد معاشی طور پر اوپر آئے ہم اپٹما کے کاٹن کی دستیابی کیلئے لکھے گئے خط پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی امداد دی روپے کی قدر گرنے سے معشیت متاثر ہو رہی ہے ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی ہو گی اپٹما ممبران پا امریکا تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر ہے ہیں –

اس موقع پر چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز نے کہا امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں کاٹن کی ڈیمانڈ‌پوری کرنے کیلئے بات ہوئی ہے امید ہے مثبت نتائج سامنےآئیں گے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بڑھانا آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ تھا، یہ سخت فیصلہ ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے۔

بزنس کمیونٹی کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس فری پالیسی دی جائے اور دیگر مسائل دور کئے جائیں-

واضح رہے کہ رواں ماہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کی تھی

’اپٹما‘ کی جانب سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ پاکستان کو فراہم کیا جائے، پاکستان میں کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بارشوں اور سیلاب کے باعث سال بھر میں5 ملین بیلز کا نقصان ہوا، سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث محض کپاس کی فصل کو2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء سیلاب کے باعث پاکستان میں 1ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے۔

خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملک کو15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، مقامی کپاس کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلیے پاکستان کو10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی قرضے کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بچ جائے گا، قرضے سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی۔

Leave a reply