پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

0
26

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے باعث 5 ہزار621 اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 141کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس ہوجائےگا:عالمی ادارہ…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 932 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 933 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 29، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 402، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 666، بلوچستان میں 33 ہزار 638، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 662 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 70افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 930، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 32 ہزار،اٹلی میں 1 لاکھ44 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے امریکہ میں 4 لاکھ 43ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز جبکہ دنیا بھر میں 16 لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

علاوہ ازیں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومی کرون کے بعد امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہےاومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں کرونا وبا شدت اختیار کر گئی ہے، امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 362 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 8 لاکھ 45 ہزار 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 52 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔ادھر برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ 332 افراد جان سے گئے، جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 1 لاکھ 48 ہزار ہو گئی ہیں-

Leave a reply