fbpx

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار486 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید706کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار28 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 414 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار776، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار723، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار653، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار813، بلوچستان میں 33 ہزار220، آزاد کشمیر میں 34 ہزار455 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 904 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار983، خیبرپختونخوا 5 ہزار733، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!