پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

0
136

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نےپاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے-

باغی ٹی وی : پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے یقین رکھتےہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے-

چین نے جاسوسی کے الزام میں 78 سالہ امریکی شہری کو عمر قید کی سزا …

امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے جبکہ گرفتاریاں بھی قانون کےمطابق ہونی چاہییں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ مضبوط،مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

سعودی عرب میں انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز

Leave a reply