پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

0
65

پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی.

باغی ٹی وی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت زونل کمیٹی اسلام آباد کے ارکان نے شرکت کی –

جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

اس موقع پر مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس انکے ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں مطلع ابر آ لود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،لہذا کمیٹی ارکان نے متفقہ اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواست دائر

جمادی الثانی اسلامی تقویم کا چھٹا مہینہ ہے اس مہینے کی 21 تاریخ کو 13 ہجری میں حضرت ابو بکر صدیق نے وفات پائی ابو بکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ تیمی قریشی رضی اللہ عنہ ٕ پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، پیغمبر اسلام کے وزیر، صحابی و خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے ان کی کنیت "ابو بکر” کے ساتھ صدیق رضی اللہ عنہ کا لقب لگایا جاتا جسے ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام نے دیا تھا۔

ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ عام الفیل کے دو برس اور چھ ماہ بعد سنہ 573ء میں مکہ میں پیدا ہوئے۔ دور جاہلیت میں ان کا شمار قریش کے متمول افراد میں ہوتا تھا۔ جب پیغمبر اسلام ﷺنے ان کے سامنے اسلام پیش کیا تو انہوں نے بغیر کسی پس و پیش کے اسلام قبول کر لیا اور یوں وہ آزاد بالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے۔ قبول اسلام کے بعد تیرہ برس مکہ میں گزارے جو سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کا دور تھا۔

پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

بعد ازاں پیغمبر اسلام ﷺ کی رفاقت میں مکہ سے یثرب ہجرت کی، نیز غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں پیغمبر اسلام ﷺکے ہم رکاب رہےمنصب خلافت پر متمکن ہونے کے بعد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلامی قلمرو میں والیوں، عاملوں اور قاضیوں کو مقرر کیا، جا بجا لشکر روانہ کیے، اسلام اور اس کے بعض فرائض سے انکار کرنے والے عرب قبائل سے جنگ کی یہاں تک کہ تمام جزیرہ عرب اسلامی حکومت کا مطیع ہو گیا۔

ان کے عہد خلافت میں عراق کا بیشتر حصہ اور شام کا بڑا علاقہ فتح ہو چکا تھا پیر 22 جمادی الاخری سنہ 13ھ کو تریسٹھ برس کی عمر میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی اور عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے جانشین ہوئے۔

ناظم جوکھیو کیس:خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو وفاقی حکومت اس کیس کو آگے بڑھائے…

Leave a reply