حکومتی دعوے ، دعوؤں تک ہی محدود ، مہنگائی نے پاکستانیوں کی چیخیں نکال دیں

0
22

بیورو شماریات کے اعداد و شمار

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.06 فیصدبڑھی، مرغی ، ٹماٹر ، پیاز، انڈے ، آٹا ، آلو کی قیمت کم ہوئی ، 22اشیا کی قیمت میں اضافہ، 6میں کمی ،23اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.06 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ، ایک ہفتے کے دوران 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 6 کی قیمتوں میں کمی اور23 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق 7جنوری کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 7.21فیصد، سرخ مرچ کی قیمت میں 5.54 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 2.72 فیصد، گڑ کی قیمت میں 1.56 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 1.51 فیصد، بناسپتی گھی کی قیمت میں 2.5 کلو ، ایل پی جی کی قیمت میں 10.02 فیصد، پٹرول کی قیمت میں 2.15 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 1.66 فیصد اضافہ ہوا تاہم اسکے برعکس مرغی کی قیمت 10.74 فیصد، ٹماٹر 7.21 فیصد، پیاز4.65 فیصد، انڈے 3.63 فیصد، آٹا2.61 فیصد اورآلو کی قیمت میں 2.54 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ 17732 روپے ماہانہ آمد نی والے افرادکیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.17فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

چینی کی قیمت84روپے سے بڑھ کر90روپے ،ڈالڈا کوکنگ آئل پانچ لٹر پیکٹ کی قیمت1293.57 سے بڑھ کر 1313 روپے ،دال چنا کی قیمت138.90روپے سے بڑھ کر140.22روپے تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر کی قیمت91.22 سے کم ہوکر84.64روپے فی کلو تک آگئی 

Leave a reply