fbpx

پاکستان میں متعین چینی سفیر عزت مآب نانگ رانگ کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

پاکستان میں متعین چینی سفیر عزت مآب نانگ رانگ کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد ہوئی ، چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی انفرادی ملاقات کی

دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، پاکستان تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین تعلقات کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت کی گئی ، ایوانِ بالا کا رکن منتخب ہونے پر چینی سفیر نے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کو مبارکباد دی

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان اور چین پراعتماد قریبی تعلقات میں منسلک ہیں، اپنے لوگوں کو عالمی وباء سے بچانے کیلئے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں،ہمیشہ کیطرح کوروناء کیخلاف مدافعت میں بھی چین نے پاکستان کا ہر طرح سے ہاتھ بٹایا، سی

بھرپور معاونت پر چینی حکومت اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے شکرگزار ہیں، چینی سفیر کی جانب سے نئے مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام پر چیف آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی گئی

دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے تعاون و اشتراک کو نئی جہتوں سے آشنا کروانے پر اتفاق کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.