پاکستان میں ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، اس فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

0
41
پاکستان-میں-ناخواندگی-کی-شرح-خطرناک-حد-تک-بڑھ-گئی،-اس-فہرست-میں-پاکستان-کونسے-نمبر-پر؟ #Baaghi

غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاک الائنس فورمیتھ اینڈ سائنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ5 سال سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑسے زائد بچے پڑھائی سے مکمل دور ہیں اورسکول نہ جانے والے بچوں کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبرپرآگیاپاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے ایسے ہیں جو اپنے بنیادی حق تعلیم کے زیورسے محروم ہیں۔

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکول نہ جانے والے بچوں کی شرح 32 فیصد تک جا پہنچی ہے،سب سے زیادہ تناسب بلوچستان میں 47فیصد،سندھ میں 44فیصد،خیبر پختونخوا میں 32فیصد،پنجاب میں 24فیصد اوراسلام آباد میں 10فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 77 لاکھ بچے پنجاب، 64لاکھ 82ہزارسندھ،خیبرپختونخوا میں 38لاکھ۔،بلوچستان میں 20لاکھ۔ جبکہ اسلام آباد میں 52ہزاربچے اسکول نہیں جاتےاسکول نہ جانے والے بچوں میں54فیصد لڑکیاں جبکہ 46فیصد لڑکے ہیں، 77فیصد کا تعلق دیہی علاقوں جبکہ 23 فیصد شہری علاقوں سے ہیں۔

میٹ گالا 2021: شوبز ستاروں کے منفرد اور انوکھے انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی چیف الیکشن کمشنر

‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

رپورٹ میں سکول نہ جانے کی بڑی وجوہات میں مہنگی تعلیم کو قرار دیا گیا ہے،87 فیصد شہریوں کی رائے کے مطابق تعلیم انتہائی مہنگی ہے،13 فیصد نے دیگر وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔

کابل ائیر پورٹ پر رہ جانیوالے امریکی کتوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا

Leave a reply