پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

0
35

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے شیخ رشید کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر 200 روپے تک پہنچے گا تو پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔

بحران زدہ سری لنکا نے قرض نادہندہ ہونے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جائے اور اگر اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں تو ملک ویسے ہی بند ہو جائے گا 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو گا جبکہ عمران خان انتخابات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کریں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش سے مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظورہے، کل مردان جارہا ہوں ،باقی باتیں جلسے میں کروں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 مئی کو مردان جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان!ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر…

ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں۔مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر مزید کم ہو گئی تھی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 191.50 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا تھا-

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے ڈالر کی قدر 188 روپے سے بڑھ کر 190 روپے کی سطح پر آگئی تھی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 188.50 روپے سے بڑھ کر 191.50 روپے پر جاپہنچی۔

عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

Leave a reply