پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ 28 ہزار 274 ہو گئی

0
27

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ 28 ہزار 274 ہو گئی

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں 93افرادکورونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4 ہزار 712 ہو گئی ہے اور 2لاکھ 28 ہزار 274 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں میں 4ہزار736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، اسلام آباد میں 13 ہزار 292، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 536 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 34، بلوچستان میں 122، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 130، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 2، پنجاب میں ایک ہزار 844 اور سندھ میں ایک ہزار 459 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں.

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے سینٹر کا کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کیخلاف ملک بھر میں مربوط اقدامات کو یقینی بنانے میں این سی او سی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزراء ، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

Leave a reply