آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا
خضدار پریس کلب کے صدر بم دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں،چمروک کے مقام پر صدیق مینگل کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ مزید 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،صدیق مینگل جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر بھی تھے.پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق امحمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے جب انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،
بلوچستان میں یہ معمول بن چکا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں اپنی مذموم کارروائیوں کی تکمیل کے لیے معصوم نہتے افراد کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں، خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو ان کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں،وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے خضدار واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے دن پریس کلب کے صحافی کی ہلاکت صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔ضلع انتظامیہ تمام زخمیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔
خضدار دھماکے میں صحافی کی موت، وزیراعظم، وزیر داخلہ،وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر کا اظہار افسوس
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خضدار دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیرِ اعظم نے شہید کیلئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیرِ اعظم نے واقعے مین زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں دھماکے کی مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےلواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،اور کہا کہ خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خضدار میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار رنج و غم کیا ہے،پی پی پی چیئرمین نے متاثرہ خاندان اور صحافی برادری کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،گھناؤنے جرم میں ملوث درندوں کو ذلت کے علاوہ کچھ نہيں ملے گا، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی.
آزادیِ صحافت کے دشمن کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خضدار میں دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پریس کلب کے صدر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے،وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ آزادیِ صحافت کے دشمن کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
امن وامان قائم کرنے والے ادارے سیاسی مداخلت میں مصروف ہیں،مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خضدار دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل شہیدہوئے ہیں،اللہ کریم مولانا مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی شہادت کو قبول فرمائے ۔امن وامان قائم کرنے والے ادارے سیاسی مداخلت میں مصروف ہیں اور عوام کی جان ومال کا کوئی پرسان حال نہیں ۔واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔مولانا صدیق شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم