fbpx

پاکستان میں کرونا سے مزید 105 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

پاکستان میں کرونا سے مزید 105 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 105اموات ہوئی ہیں جبکہ 5ہزار312 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار229 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 10ہزار829 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69ہزار811 ہےاور6لاکھ 25 ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار521، خیبر پختونخوا 2 ہزار553، اسلام آباد 597، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد64ہزار173، خیبرپختونخوا96ہزار128، پنجاب 2 لاکھ 43 ہزار295، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار970، بلوچستان2ہزار97، آزاد کشمیر 14 ہزار069اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار97افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.