پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل دوسری لہر آنے کے بعد اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2128 نئے مریض سامنے آئے ہیں،کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار160 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے۔

این س او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور28 ہزار484 زیرعلاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 42 ہزار370، اسلام آباد میں 24 ہزار218، بلوچستان میں 16 ہزار407، آزاد کشمیر میں 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 مریض سامنے آ چکے ہیں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار475 اور سندھ میں 2 ہزار747 ،خیبر پختونخوا میں 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 اموات ہو چکی ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

Leave a reply