پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے، ظفر مرزا

0
25

پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے، ظفر مرزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے،

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 60 فیصد مریض 21 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں،اس لئے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال دوسرے ممالک سے مختلف ہے، اس کی وجہ شاید موسم کی وجہ سے وائرس کی ہیت میں تبدیلی ہے ہم ان تمام محرکات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ باوجود کم وسائل کے ہم نے کرونا کے پھیلائو روکا ہے۔

ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ 5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جن میں تمام ڈاکٹرز، پیرا یڈیکس اور نرسز شامل ہیںکے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے لئے ایک تربیتی کورس کرائیں گے اس میں 5000 ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ تربیتی کورس پانچ ہفتے کے لئے پورے پاکستان میں شروع کریں گے.

ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں زائرین سمیت 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا جن میں سے 588 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 1912 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،

پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

Leave a reply