پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2450 ہو گئی

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2450 ہو گئی ہے، 24گھنٹے کے دوران پاکستان میں 66 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں

پاکستان میں کوروناوائرس سے35افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 126صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،پنجاب میں 920اورسندھ میں 783افراد کورونا وائرس کا شکارہیں،خیبرپختونخوا311،گلگت بلتستان میں 190اوربلوچستان میں 169افراد متاثرہیں،اسلام آباد68 اورآزاد کشمیر میں 9 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں دس اور حیدر آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے

سند ھ میں کورونا وائرس کے22نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد783ہوگئی،کراچی سے 6، حیدرآباد 14 اور گھوٹکی سے2نئے کیسز سامنے آئے،نئے تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں،سندھ میں 65 افراد کورونا وائرس سےصحت یاب ہوچکے ہیں،

کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار  سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

Leave a reply